سرینگر کے ڈل جھیل میں واقع بستیوں کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ایک منصوبہ کو منظوری دیکر کئی علاقوں کو سیاحتی مقام کے طور پر ’’ماڈل ولیج‘‘ بنانے کا فیصلہ لیا تھا۔ Model Village – Kachri Mohalla Dal Lake اس ضمن میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے ڈل جھیل کے اندرون علاقوں کا دورہ کرکے کاچری محلہ نامی بستی کی ’’ماڈل ولیج‘‘ کے تحت تعمیر و ترقی کے منصوبہ کو منظوری دی۔
کاچری محلہ ڈل جھیل میں واقع ہے جہاں مقامی لوگ سڑک، پانی، گلی کوچوں اور ڈرینیج وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کاچری محلہ نام کی اس چھوٹی سی بستی میں لوگوں کے لئے جدید طرز پر بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے اور اس بستی کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے مختلف پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے۔ Kachri Mohalla Dal lake to be Developed as Model Village انتظامیہ نے مختلف محکمہ جات - جنگلات، پھول بانی، شہری ترقی، تعمیرات عامہ، ہینڈلوم اینڈ کرافٹس اور باغبانی کے علاوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن -کو کاچری محلہ کو ماڈل ولیج بنانے کے کئے کام شروع کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔