اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کہوا اسپیکس' کو دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا - جموں و کشمیر کی اہم خبر

پورے عالم کے ساتھ ساتھ بھارت اور مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی عالمی وبا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر طرف خوف اور خدشات کا ماحول ہے۔

'کہوا اسپیکس' کو دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا
'کہوا اسپیکس' کو دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا

By

Published : May 3, 2021, 5:46 PM IST

Updated : May 3, 2021, 9:12 PM IST

اس بیچ سرینگر کے دو فلم میکرز اپنے لیے خوشی کا ایک پل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دراصل سنہ 2018 میں سرینگر کے رہنے والے ذوالقرنین دیو اور رومان ہمدانی نے پرگنیا وخلو کے ساتھ مل کر کشمیری فیوژن میوزک وڈیو کہوا اسپیکس بنایا۔

'کہوا اسپیکس' کو دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا

یہ ویڈیو نہ صرف مقبول ہوا بلکہ اسے ریڈیو سٹی بیسٹ فولک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ دو سال بعد گزشتہ روز اس ویڈیو کو ایک بار پھر دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا اور یہ ایوارڈ بہترین سینمیٹو گرافی کے لیے دیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے ایک خصوصی گفتگو کے دوران ہمدانی نے کہا کہ' اس ویڈیو کو بنانے میں تقریباً تین روز لگے تھے۔ یہ ویڈیو کشمیر کے روایتی کہوا پر مبنی ہے۔کہ کیسے کہوا ہم سب کو کیسے جوڑتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل تک ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ پرگنیا نے اس فیسٹیول میں اینٹری ماری ہے۔اور تین روز قبل پتہ چلا کی ہم نامزد ہوئے ہیں۔ جب گزشتہ رات ہمارا نام لیا گیا تو ہماری خوشی کا کوئی اندازہ ہی نہیں تھا۔

برطانیہ کے معروف فلم میکر راجر ڈکینس سے متاثر ہمدانی اپنے ساتھی ذوالقرنین دیو کے ساتھ مل کر معروف ٹی وی سیریز گیمز آف تھرونز کا فیں ورژن بنایا تھا۔ جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔

Last Updated : May 3, 2021, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details