اقوامِ متحدہ نے سال 2018 میں عالمی سائکلنگ دن منانا شروع اس کا مقصد سائیکلنگ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
'کورونا وائرس کے دور میں سائیکلنگ ایک بہترین عمل' کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں تمام سرگرمیاں اس سے متاثر ہورہی ہیں وہیں سائیکلنگ کے عالمی دن پر اس سال کوئی ریلی یا پروگرام خاص طور پر کہیں منعقد نہیں ہوسکا۔
تاہم سائیکلنگ کے شوقین اور اس میں ماہر سائیکلسٹ حضرات کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے دور میں سائیکلنگ ایک بہترین عمل ہے کیونکہ اس کو انفرادی سطح پہ انسان آمد و رفت کا ذریعہ بنانے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں- چونکہ ان دنوں ٹرانسپورٹ کے ذرائع مسدود ہیں تو سائکل انسان کی ضروری اور نزدیکی سفر کے لئے بہت حد تک کارآمد ثابت ہوسکتا ہے-
وادی کے معروف سائیکلسٹ جو عادل سائیکلسٹ کے نام سے معروف ہیں نے اس دن کی مناسبت سے ای ٹی وہ بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا "جسمانی طور پر فٹ رہنے کیلئے سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش نہیں جو بچے اور بوڑھے سب چلا سکتے ہیں۔ کمسن بچوں کیلئے چھوٹی سائیکلز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں جنہیں یہ شوق پیدا کرنے کیلئے خریدا جاسکتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران بھی سائیکلنگ جسمانی و ذہنی طور پر فٹ رہنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے-
کنگن گاندربل کے ایک و سائیکلسٹ باضل راتھر نے سائیکلنگ کے عالمی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'سائیکلنگ اس دور میں ایک ایک اچھی ورزش قرار دی جاتی ہے جبکہ انسانی جسم کا مدافعتی نظام سائیکلنگ سے مضبوط ہوتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ''آج کل کے نوجوانوں کو سائیکلنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے- ان دنوں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں اس دور میں سائیکلنگ انسان کو جسمانی و ذہنی طور پر فٹ رہنے کے لئے کافی حد تک مدد کرسکتی ہیں۔''