جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں جھیل ڈل کے ساحل پر آج پولیس نے 'پیڈل فار پیس' کی تقریب کا اہتمام کیا، اس دوران درجنوں لڑکے اور لڑکیوں نے سائیکل ریس 2020 میں حصہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر کے کے شرما اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے اس سائیکل ریس کا افتتاح کیا۔ اس دوران پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ نوجوان اس میں جوش و جذبے سے شرکت کر رہے ہیں۔