سائبر پولیس سرینگر کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی کو بتایا کہ ’’کئی روز سے انہیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کچھ افراد نقلی شناخت کا استعمال کرکے خواتین کو پریشان کیے جانے کی شکایت موصول ہو رہی تھیں۔ ان شکایتوں کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے ایس پی طاہر اشرف نے آن لائن سرویلنس میں اضافہ کر دیا۔‘‘
کارٹون کے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’زیادہ تر معاملات میں یہ افراد خواتین کی تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔ کچھ خواتین شکایت درج کرتی ہیں لیکن زیادہ تر سماج کے خوف سے آگے آنے سے کتراتی ہیں۔‘‘