جموں وکشمیر سائبر پولیس نے سماجی رابط گاہوں - جس میں فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام وغیرہ شامل ہیں - کا غلط استعمال کرنے کی پاداش میں اب تک 8ایف آئی آر درج کئے ہیں جبکہ اس حوالے سے 6 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے اور دوسرے شناخت شدہ افراد کو گرفتار کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کشمیر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ’’کئی افراد فرضی ناموں کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام وغیرہ پر سرگرم ہیں۔‘‘
سائبر پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد فوری طور کارروئی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14اپریل کو ایک فیس اکائونٹ سے بے بنیاد پوسٹ اپ لوڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس فیس بک کے چلانے والے شخص کی شناخت کرکےگرفتار کیا گیا۔