تفصیلات کے مطابق اس خصوصی پروگرام میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 30سال تک کی کم کمر کے نوجوان فنکاروں نے لوک موسیقی، کلاسکی، صوفیانہ موسیقی، غزل ، قوالی اور لائٹ موسیقی کے رنگ حاضرین کے سامنے پیش کئے۔
اس تمدنی پروگرام میں کلچرل اکیڈمی کے کئی عہدیداروں ، وادی کشمیر کے نامور گلوکاروں اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کے علاوہ شائقین موسیقی کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
کلچرل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں فن کے الگ الگ زمروں میں نوجوان فنکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے دادو تحسین بھی حاصل کی۔
اس موقع پر یہاں کے نامور گلوکاروں نے کلچرل اکیڈمی کی اس کوشش کو کافی سراہا ہے اور کہا کہ فن کے میدان میں ابھرتے ہوئے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے پروگرام کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔جن کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔