اردو

urdu

ETV Bharat / state

CUET UG 2023 جموں و کشمیر میں سی یو ای ٹی امتحان منسوخ

نیشنل ٹیسٹنگ ایجیسنی نے جموں و کشمیر میں 21 مئی سے منعقد کیے جانے والے سنٹرل یونیورسٹیز ایکزامنیشن ٹسٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جی20 کے پیش نظر یہ امتحان منسوخ کیا گیا ہے۔ سرینگر میں 22 سے 25 مئی تک منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے لیے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ CUET exam cancelled in JK

جموں وکشمیر میں سی یو ای ٹی امتحان منسوخ
جموں وکشمیر میں سی یو ای ٹی امتحان منسوخ

By

Published : May 20, 2023, 7:29 AM IST

سرینگر:جی ٹوئنٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجیسنی (این ٹی اے) نے جموں کشمیر میں 21 مئی سے منعقد کیے جانے والے سنٹرل یونیورسٹیز ایکزامنیشن ٹسٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ این ٹی اے نے گذشتہ شام ایک نوٹس جاری کر کے اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں 21 تا 25 مئی کے مابین سی یو ای ٹی کے تمام امتحانات منسوخ کیے جارہے ہیں اور 26 مئی سے یہ امتحان منعقد کیے جائیں گے۔ اگرچہ این ٹی اے نے نوٹس میں جی ٹوئنٹی کا ذکر نہیں کیا ہے تاہم سرینگر میں 22 سے 25 مئی تک منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے لیے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں سی یو ای ٹی امتحان منسوخ

اس اجلاس کے پیش نظر سرینگر کے بڑے نجی تعلیمی اداروں نے 22 سے 25 مئی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ٹی اے نے مزید کہا کہ جن طلبہ کے امتحان بیرونی ریاستوں کے مراکز میں منعقد ہونے والے تھے ان کے لیے کشمیر میں ہی عارضی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ این ٹی اے کے مطابق جموں کشمیر سے 87309 طلباء ان امتحانات میں حصہ لے رہے تھے۔ یہ امتحان 21 تا 25 مئی اور 25 تا 28 مئی تک ملک کے مختلف مراکز پر کیے جانے والے ہیں۔ جموں کشمیر کے 24 ہزار سے زائد طلبہ کے امتحانی مراکز بیرونی ریاستوں میں رکھے گئے ہیں جس پر وہ احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CUET UG 2023 کچھ طلبہ کے امتحانی مراکز سرینگر منتقل کرنے پر سنجیدہ، این ٹی اے

نیشنل ٹیسٹنگ ایجیسنی اور جموں کشمیر انتظامیہ نے ان طلبہ کو یقین دہانی کی ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجیسنی کی جانب سے لیے جانے والے یہ امتحان 21 مئی سے شروع ہونے والے ہیں اور اس میں 14 لاکھ سے زائد طلبہ شامل ہونے جارہے ہیں۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ہی طلبہ سنٹرل یونیورسٹیز، ریاستی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں گریجویشن حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details