سرینگر:انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت، حکومت ہند، کے تحت سائنس اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی ایک آرگنائزیشن نے سرینگر میں چمڑے (لیدر) کے تربیتی کورس کا آغاز کیا ہے۔ ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر، جموں نے سرینگر برانچ میں لیدر کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ تربیتی پروگرام لیدر کے سامان اور گارمنٹس کی تیاری اور ڈیزائن میں مہارت کی ترقی کے اقدام کا ایک حصہ ہے، جو مقامی معیشت کو سہارا دینے اور بہت سے لوگوں کے لیے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
سی ایس آئی آر، جموں نے خطے میں اسٹارٹ اپ اور کارباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اٹل انکیوبیشن سینٹر کے مینڈیٹ کا تصور چمڑے (لیدر) کی تربیت، ادویات کے پودوں کی کاشت، فوٹو ٹیکنالوجی، خوشبو اور قدرتی مصنوعات جیسے شعبہ جات میں پیش کیا گیا ہے، جو یہاں دستیاب قدرتی وسائل اور مہارت کی فراوانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔‘‘