اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کی جان بچانے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو اعزاز - جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کی اہم خبر

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ان تین سی آر پی ایف اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے گذشتہ دنوں سرینگر میں ایک خاتون کی خودکشی کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

خاتون کی جان بچانے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو اعزاز
خاتون کی جان بچانے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو اعزاز

By

Published : Jun 3, 2021, 10:28 PM IST

سرینگر کے نٹی پورہ کی ایک خاتون نے بڈشاہ پل سے دریائے جہلم میں کودنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے خاتون کو اس سخت قدم اٹھانے سے قبل ہی روک لیا۔

خاتون کی جان بچانے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو اعزاز
پولیس کے ایک بیان کے مطابق دلباغ سنگھ نے ان تین اہلکاروں بشمول گوپی لال، موہن لال اور رادیش کمار کو اعزازی سند دینے کے علاوہ دس ہزار روپے بھی بطور انعام دیے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'سی آر پی ایف اہلکاروں کے ایسے اقدامات سے عوام میں سیکورٹی فورسز کی اچھی چھبی بنتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details