سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار جس نے دو ہفتے قبل اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی تھی، اتوار کی رات سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق 12 اکتوبر کو خود کو گولی مارنے والے ایک سی آر پی ایف اہلکار کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا "اتوار کی رات دیر گئے، اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ چل بسا۔"