اردو

urdu

ETV Bharat / state

حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف جوان کی موت - جموں و کشمیر

فوت شدہ سی آر پی ایف جوان کی شناخت سدھیر پرتہار کے بطور ہوئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 25, 2021, 12:23 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 1:32 PM IST

دارالحکومت سرینگر میں سی آر پی ایف جوان کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ ایک سی آر پی ایف جوان کا سرینگر میں واقع اسکمز میں علاج چل رہا تھا، تاہم پیر کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ فوت شدہ جوان کی شناخت سدھیر پرتہار کے بطور ہوئی ہے۔ وہ بڈگام میں سی آرپی ایف کی 86 میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات ہونے کے واقعات میں اضافہ درج ہوا ہے جس سے اہلیان وادی میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔
وسطی ضلع گاندربل کے شالہ بگ علاقے میں اتوار کے روز بھائی بہن کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 1:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details