پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف کا ایک اہلکار، جس کی شناخت سندیپ داس کے نام سے ہوئی ہے، E/35 بٹالین CRPF بڈگام میں تعینات تھا۔ جمعہ کی صبح سرینگر ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔
CRPF Jawan Dies of Cardiac Arrest: سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت - سنٹرل ریزرو پولیس فورس
سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان جمعہ کی صبح سرینگر کے ہوائی اڈے پر دل کا دورہ پڑنے سے فوت CRPF Jawan Dies of Cardiac Arrest ہو گیا۔
سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت
انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار کو اسے بی ایس ایف اسپتال آر ٹی سی کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، معالجین نے بتایا کہ اہلکار کی موت حرکت قلب بند ہونے سے CRPF Jawan Dies of Cardiac Arrestہوئی ہے۔
پولیس افسر نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور قانونی و طبی لوازمات کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کی میت کو آخری رسومات کے لیے اسکے آبائی شہر روانہ کر دیا جائے گا۔