سرینگر:کشمیر میں یکم جون سے شروع ہونے والی امرناتھ کی سیکورٹی کے لئے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈاریکٹر جنرل ایس ایل تھوسن نے آج گاندربل کے بالتل علاقے کا دورہ کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی و دیگر منسلک امورات کا جائزہ لیا۔ مذکورہ افسر نے بالتل، دمیل، سربل اور نیلگرتھ مقامات پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا اور یاترا کی حفاظت کے متعلق انتظامات کے متعلق افسران کو ہدایات دیں۔
یاترا کی سیکورٹی کے متعلق کشمیر پولس زون کے ایڈیشنل ڈاریکٹر جنرل وجے کمار نے بھی آج سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں پولیس، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے افسران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وجے کمار نے یاترا کو محفوظ اور منتظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے افسران کو متعدد ہدایات دیں، جن کو یاترا کے دوران عمل آور کرنے پر زور دیا۔
واضح ہو کہ 62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور 31 اگست کو اختتام ہوگی۔ گزشتہ برس یاترا کی مدت 42 روز تھا تاہم امسال اس کی مدت میں 20 دنوں کا اضافہ کرکے 62 دنوں پر محیط کیا گیا ہے۔ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے سے انعقاد کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے ہر ممکن تیاری کی ہے، جس میں یاتریوں کے لیے جموں اور سرینگر میں یاتری بھون میں رہنے کے انتظامات اور سیکورٹی قابل ذکر ہے۔