سرینگر:جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں خواتین کے لیے مشہور بازار ہے گونی کھن مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سے عید کے پیش نظر بھیڑ اور گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ پڑھ کر آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہاں خریداری بھی خوب ہوتی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔ حالانکہ کورونا کی بحرانی صورتحال کے بعد عید پر ایسی چہل پہل سے بازار میں رونق لوٹ آئی ہے مگر اس نوعیت کی خریداری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے جس کی دوکاندار توقع کر رہے تھے۔ Goni Khan Market is a popular Market for women in Srinagar
بیشتر لوگ بازار کا مشاہدہ کرتے دیکھے جارہے ہیں اور جو اب خریداری کرتے ہیں، وہ ان ہی اشیاء کو خریدنے میں دلچسپی دکھاتے جو سستے داموں میں فروخت کی جارہی ہو۔ کیونکہ پہلے دفعہ 370 کی منسوخ سے پیدا شدہ صورتحال اور پھر دو برسوں کے دوران کووڈ وبا نے لوگوں کی جیب پر کاری ضرب لگائی ہے، جس کا اثر ہر جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گونی کھن میں دیگر بڑی دوکانوں کو چھوڑ کر اکثر بیشتر و بیشتر خواتین کو جوتیوں، چپلوں، جھمکوں، چوڑیوں اور دیگر زیبائش کی دیگر سستی چیزیں خریدتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ مقامی خواتین اور بچیاں اپنی ہاتھوں پر مختلف ڈیزائنز کی مہندی لگوانے میں مشغول نظر آئیں۔ Eid bustle good shopping low