لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُرامن ماحول کی عکاس ہے، آئی جی سی آر پی ایف سرینگر: سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اجے کمار یادو کا کہنا ہے کہ لالچوک میں بھیڑ کا جمع ہونا پُر امن ماحول کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر قیام امن ممکن نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے امرت کال میں یہ سال ناری شکتی کے سال کے طور منایا جاتا ہے۔
موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو سرینگر میں سی آر پی ایف خواتین بائیک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کے بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'آزادی کے امرت کال میں یہ سال ناری شکتی کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی باقی یوجنائیں جیسے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ وغیرہ ہیں یہ ریلی اس سب کا عوام میں ایک پیغام پہنچانے کی ایک کڑی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی یہ ریلی خواتین شکتی کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔
اے کے یادو نے کہا کہ ہماری خواتین اہلکار، مرد ہلکاروں کے ساتھ ہر پروگرام میں حصہ لیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ'خواہ آپریشن ہو، روڈ اوپنگ پارٹی ہو یا گشتی پارٹی خواتین اہلکار ہر پروگرام میں مرد اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہی ہیں بلکہ ملیٹنسی مخالف آپریشنز میں بھی حصہ لیتی ہیں'۔
مزید پڑھیں:Kashmir-Kevadia Rally سی آر پی ایف خواتین اہلکاروں کی بائیک ریلی سرینگر سے روانہ
ان کا کہنا تھا کہ 'لالچوک سے یہ ریلی نکلنا سکیورٹی فورسز کی ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کی بھی کامیابی ہے عوام کے تعاون کے بغیر شانتی نہیں آسکتی تھی'۔موصوف آئی جی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین اہلکاروں کو مین لائن میں لانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'لالچوک میں آج اتنی بھیڑ جمع ہوئی تو ملیٹنسی کہاں ہے اس سے اچھا پُر امن ماحول ہمیں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ لالچوک ایک تاریخی جگہ ہے جس کے ساتھ کشمیر کی کافی اچھی بری یادیں جڑی ہوئی ہیں۔