اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا پر نکیل کسنے کیلئے 'کرائسز مینجمنٹ گروپ' کی تشکیل - کرائسز مینجمنٹ گروپ

جموں و کشمیر میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت تشویش میں مبتلا ہے۔ اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر کمر بستہ ہے لیکن عوامی حلقوں میں حکومتی دعوؤں پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کورونا پر نکیل کسنے کیلئے کرائسز مینجمنٹ گروپ تشکیل
کورونا پر نکیل کسنے کیلئے کرائسز مینجمنٹ گروپ تشکیل

By

Published : May 3, 2021, 7:56 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیزی سے کووڈ-19 کی بگڑتی صورتحال کی نگرانی اور روک تھام کرنے کے لئے کرائسز مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) تشکیل دیا ہے۔

پانچ رکنی سی ایم جی میں چیف سکریٹری بطور چیئرمین اور ایف سی (فنانس)، ایف سی (صحت)، پی ایس (ہوم) اور پی ایس (پی ڈبلیو ڈی) اس گروپ کا حصہ ہوں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے پرسنل سکریٹری خصوصی اِنوائٹی ہوں گے جو افسران اور طبی ماہرین کے ساتھ ضرورت کے مطابق بات چیت کرے گا۔

سی ایم جی روزانہ کی بنیاد پر ملے گا اور اس کے کام درجہ ذیل ہوں گے۔

  • کورونا کی جانچ کی شرح، مثبت معاملات، اموات، صحتیابی، اسپتال میں جگہ اور دیگر پیرامیٹرز کی نگرانی کرنا۔
  • صحت کے تمام اداروں میں آکسیجن اور دوائی کی ضرورت اور دستیابی کا جائزہ لینا۔
  • کورونا پھیلاؤ کو روکنے، انفیکشن پر قابو پانے اور وسائل کی دستیابی کا انتظام کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنا۔
  • ویکسین رول آؤٹ اور اس میں بہتری لانا۔

واضح رہے جموں و کشمیر کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر کمر بستہ ہے لیکن عوامی حلقوں میں حکومتی دعوؤں پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details