اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر کورٹ میں وسیم رضوی کے خلاف مجرمانہ شکایت درج

یہ شکایت ضلع عدالت سرینگر میں بین الاقوامی فورم برائے انصاف و انسانی حقوق کے چیئرمین احسن اونتو نے انڈین پینل کوڈ کے ضابطہ کی دفعہ 153 اے اور 295 اے کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

srinagar
srinagar

By

Published : Mar 13, 2021, 9:22 PM IST

سپریم کورٹ میں قرآن کریم سے آیات کو ہٹانے کی عرضی داخل کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف سرینگر کی عدالت میں مجرمانہ شکایت درج کرنے کی درخواست دی گئی ہیں۔ سرینگر میں یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف ہفتہ کے روز مذہبی گروہوں کے مابین منافرت کو فروغ دینے کے لئے مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے۔

یہ شکایت ضلع عدالت سرینگر میں بین الاقوامی فورم برائے انصاف و انسانی حقوق کے چیئرمین احسن اونتو نے انڈین پینل کوڈ کے ضابطہ کی دفعہ 153 اے اور 295 اے کے تحت درج کرائی ہے۔ شکایت میں اونتو نے وسیم رضوی کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے اور عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں مذہبی دشمنی کو فروغ دینے اور مسلمانوں کی توہین کرنے پر سخت سزا دے۔

شکایت میں اونتو نے عرض کیا ہے 'رضوی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر مذہبی دشمنی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ قرآن مجید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ہے اور یہ دنیا کے لئے رہنمائی اور امن کا ذریعہ ہے اور اس میں ترمیم کی اسلام میں کسی کو بھی اجازت نہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
تاقیامت قرآن کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا: مولانا سجاد نعمانی

واضح رہے کہ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ کے سامنے دائر درخواست میں قرآن سے آیات کو ہٹانے کی مانگ کی ہے۔ جس میں انہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ مسلمانوں کی مذہبی کتاب میں 26 آیتیں تشدد کو فروغ دیتی ہیں جنہیں قرآن سے نکالا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details