اردو

urdu

ETV Bharat / state

Acid Attackers Get Lifer: تیزاب پھینکنے والے دو افراد کو عمر قید کی سزا

سرینگر میں لاء کالج کے باہر ایک طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے معاملے میں 9سال بعد کورٹ نے مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

ا
ا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 3:31 PM IST

Updated : Aug 22, 2023, 10:52 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :سرینگر سیشن کورٹ نے سنہ 2014میں نوشہرہ علاقے میں ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے والے دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ دونوں مجرموں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مجرموں پر عدالت نے دفعہ 120 بی کے تحت بھی انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 25 ہزار اور 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیام علاوہ ازیں تین تین سال کی قید با مشقت کی سزا بھی سنائی گئی۔

قبل ازیں عدالت نے طالبہ پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان پر فرد جرم ثابت کیا اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ سال 2014 کے دسمبر مہینے میں سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں لاء کالج (Law College) کے باہر ایک طالبہ پر تیزاب پھینکا گیا جس وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوئیں اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاکر دو ملزمان - ارشاد احمد وانی عرف سنی اور محمد عمر کے - کی گرفتاری عمل میں لاکر ایس ایس پی حضرت بل کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Srinagar Acid Attack Case نوشہرہ تیزاب حملہ معاملہ میں 22 اگسٹ کو سزا سنائی جائے گی

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سرینگر نے گزشتہ ہفتے طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ آج قصورواروں کو سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Srinagar Acid Attack 2014 نوشہرہ تیزاب معاملہ، قصواروں کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ، ڈیفنس وکیل

مزید پڑھیں: Acid Attack 2014 ملزمان پر جرم ثابت، ہفتے کو سزا سنائی جائے گی، سرکاری وکیل

Last Updated : Aug 22, 2023, 10:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details