سرینگر (جموں و کشمیر) :سرینگر میں لڑکیوں پر فقرے کسنے کا ایک اور معاملہ سامنے آیا جس میں سرینگر پولیس نے دو نوجوانوں کو مبینہ طور ’’لڑکیوں پر نازیبا تبصرہ کرنے‘‘ کے الزام میں انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرینگر کے نٹی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو لڑکوں - جن کی شناخت سیف اللہ ولد شمیم خشو اور رقیب حافظ ولد اعجاز احمد حافظ کے طور پر ہوئی ہے - کو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالہ سے سرینگر پولیس نے مزید کہا کہ ’’چند لڑکیوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ بمنہ سے بٹہ مالو روڑ پر سفر کے دوران کچھ نوجوان ان پر نازیبا اور فحش تبصرے کر رہے ہیں جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دنوں کو حراست میں لے لیا۔‘‘ مذکورہ نوجوانوں کو سی آر پی سی کی دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ان کی گاڑی بھی پولیس نے ضبط کر لی ہے۔