سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے سرینگر کی مسافر ٹیکس عدالت میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔ کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، بارہمولہ کے نذیر احمد وانی اور بڈگام کے شبنم فیاض کے خلاف پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر نےآر پی سی کی دفعہ 120 بی اور 420 کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 26/2018 میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "مقدمہ وزیراعلیٰ کے شکایت سیل سے موصول ہونے والی تحریری مواصلت پر درج کیا گیا تھا جس کے بعد محکمہ شہری ہوابازی جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے ایک اور مواصلت موصول ہوئی تھی، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ طلباء نے بین الاقوامی کالج کی طرف سے پیش کردہ ایوی ایشن اینڈ ہاسپیٹلیٹی کورس کے حصول کے لیے بھاری رقم ادا کی۔ یہ ادارہ یعنی کہ کالج آف ایوی ایشن باغات برزلہ، سرینگر جو کہ نہ تو تسلیم شدہ ہے اور نہ ہی رجسٹرڈ ہے۔ ان سب کے پیش نظر معاملہ درج کیا گیا اور تحقیقات شرو کی گی تھی."
بیان میں کہا گیا ہے کہ "تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پروپرائٹر انٹرنیشنل کالج آف ایوی ایشن باغات برزلہ، سرینگر نے حکومت ہند کے ریگولیٹری حکام سے رجسٹریشن لیے بغیر مذکورہ کالج کو اپنی سطح پر قائم کیا ہے۔ یہ بھی سامنے آیا کہ مذکورہ مالک نذیر احمد وانی نے کورس کے سرٹیفکیٹس پر مختلف لوگو چسپاں کر دیے۔ اس نے معصوم طلباء کو روشن مستقبل اور ملازمت کی حفاظت وغیرہ کے لمبے وعدوں کا لالچ دے کر دھوکہ دیا۔"
Cheating case سرینگر کرائم برانچ نے دھوکہ دہی معاملہ میں دو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی - Crime Branch Srinagar files chargesheet
جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے سرینگر کی مسافر ٹیکس عدالت میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پروپرائٹر انٹرنیشنل کالج آف ایوی ایشن باغات برزلہ، سرینگر نے حکومت ہند کے ریگولیٹری حکام سے رجسٹریشن لیے بغیر مذکورہ کالج کو اپنی سطح پر قائم کیا ہے۔
Etv Bharat
یہ بھی پڑھیں: Heroin Recovered in Punjab امرتسر بارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد
اس کے مزید کہا گیا ہے کہ "اس (نذیر احمد) نے نام نہاد غیر تسلیم شدہ انٹرنیشنل کالج آف ایوی ایشن باغات برزلہ، سرینگر میں چھ ماہ اور ایک سالہ کورس کروانے کی آڑ میں طالب علموں کو دھوکہ دہی، بے ایمانی اور دھوکہ دہی سے بھاری رقوم حاصل کی اور طلباء (شکایت کنندگان) کا نقصان کیا۔ ان سب حقایق کے پیش نظر چارج شیٹ آج پیش کی گی.