اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBK files charge sheet کرائم برانچ کشمیر کی 19 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ پیش

کرائم برانچ کشمیر میں جعلی تقرریوں سے متعلق درج ایک کیس کے سلسلے میں 19ملزمین کے خلاف کورٹ میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔

a
a

By

Published : Jul 14, 2023, 4:24 PM IST

سرینگر:کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) کی اقتصادی جرائم ونگ سرینگر نے جموں و کشمیر پولیس میں جعلی تقرریوں سے متعلق درج ایک کیس کے سلسلے میں 19 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔ سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اقتصادی جرائم ونگ سرینگر (کرائم برانچ کشمیر) نے عدالت برائے پیسنجر ٹیکس کے سامنے سال 2015 کے ایف آئی آر زیر نمبر 48 میں 19 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے جو آر پی سی کی دفعات 420، 468، 120B کے تحت قابل سزا جرائم میں ملوث ہیں۔

کرائم برانچ کے ترجمان نے کہا: ’’کرائم برانچ کشمیر کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس (ضلع سرینگر) میں فرضی تقرری کے احکامات پر کچھ افراد کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر (جو اب اقتصادی جرائم ونگ سرینگر ہے) میں سال 2015 میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا: ’’تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تقرری کے احکامات قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے اور ریکارڈ وغیرہ میں ہیرا پھیری کرکے جاری کئے گئے تھے۔‘‘ ترجمان کے مطابق ’’ملزمان کی جانب سے متذکرہ کارروائیاں دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی طے پائی ہے جو آر پی سی کی دفعات 420، 468، 120B اور 201 کے تحت قابل سزا جرائم ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح 19 ملزمان کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر تحقیقات بند کر دی گئی اور ان کے خلاف عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:نوکری کے نام پر دھوکہ دہی

قابل ذکر ہے کہ کرائم برانچ کشمیر نے اس ماہ کے شروع میں انکم ٹیکس کے مبینہ جعلی دعووں کے معاملے کی تحقیقات کے دوران مختلف رہائش گاہوں اور دفاتر پر متعدد چھاپے مارے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details