اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Land Fraud Case: زمین دھوکہ دہی معاملے میں دو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ دائر - کرائم برانچ کشمیر زمین دھوکہ دہی معاملہ

کرائم برانچ کشمیر نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ گلاب باغ میں ایک کنال دس مرلہ اراضی دکھا کر، مبینہ طور، ایک شخص سے قریب پچاس لاکھ روپے اینٹھنے کے الزام میں دو افراد، جن میں سے ایک فرار ہے، کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ Crime Branch Kashmir files chargesheet

Crime Branch JK logo
Crime Branch JK logo

By

Published : Aug 12, 2023, 3:58 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :کرائم برانچ کشمیر کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر کے رہنے والے برج ناتھ بھٹ اور بڈگام ضلع کے غلام محمد شیخ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ’’قابل سزا جرائم میں ملوث‘‘ ہونے کے الزام میں عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کے حوالے سے کرائم برانچ کشمیر کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم برج ناتھ بھٹ نے غلام محمد شیخ (زمین کے دلال) کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ اور اس کے بھائی کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ گلاب باغ میں ایک کنال اور 10 مرلہ زمین کا پلاٹ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

معاہدے کے بعد شکایت کنندہ نے، تحریری بیان میں کہا کہ انہوں نے، ملزم برج ناتھ بھٹ کے بینک اکاؤنٹ میں 47.20 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی تھی تاہم معاہدے میں طے پائی گئی رقم کو حاصل کرنے کے بعد بھی ملزمین زمین کی منتقلی میں ناکام رہے تھے۔ ایسے میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان اپنے معلوم پتہ سے فرار ہیں اور اپنے موبائل فون نمبر وغیرہ بھی بدل چکے ہیں۔ اس تعلق سے سال 2021 میں پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر میں ایک معاملہ درج کر کےتحقیقات شروع کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق، تفتیش کے دوران جمع کیے گئے ’’حقائق‘‘ اور ’’ناقابل تردید شواہد‘‘ کی بنیاد پر کیس کو ملزمان کے خلاف قرار دیا گیا۔ اس کے مطابق ملزمان کے خلاف عدالتی فیصلہ کے لیے چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ تاہم کیس کا مرکزی ملزم (برج ناتھ بھٹ) فرار ہے اور اس کے خلاف چارج شیٹ غیر حاضری میں سی آر پی سی 512 کے تحت دائر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar loan fraud case: لون فراڈ کیس، ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

کرائم برانچ کشمیر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مفرور ملزم برج ناتھ بھٹ کا سراغ لگانے کے لیے اخبارات میں نوٹس بھی شائع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details