اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fake Birth Certificate جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں ملازم کے خلاف چارج شیٹ دائر، کرائم برانچ کشمیر

کرائم برانچ کشمیر نے سرینگر کے رائل اسپرنگس گالف کورس میں ملازمت حاصل کرنے کے وقت جعلی تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔

رائل اسپرنگس گالف کورس سرینگر
رائل اسپرنگس گالف کورس سرینگر

By

Published : Aug 10, 2023, 5:40 PM IST

سرینگر: کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) نے رائل سپرنگس گالف کورس سرینگر میں نوکری کے حصول کے لئے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔

سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'ایف آئی آر زیر نمبر 57/2022 میں محمد صدیق قاضی ولد غلام محی الدین قاضی ساکن برین نشاط کے خلاف آر پی سی کے دفعات 420 /461 اور 471 کے تحت قابل سزا جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سرینگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'اس مقدمے کے مختصر حقائق یہ ہیں کہ کرائم برانچ کشمیر کو رائل سپرنگس گالف کورس (آر ایس جی سی) سرینگر کے کچھ ملازموں کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ ملزم محمد صدیق قاضی جو آر ایس جی سی سری نگر میں بارمین کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، کی اصلی عمر 67 برس ہے اور وہ محکمے میں ابھی بھی کام کر رہا ہے'۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں سال 2022 میں پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

مزید پڑھیں:Forged Certificates For Securing Jobs سکمز میں مبینہ دھوکہ دہی سے نوکریاں حاصل کرنے پر 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

انہوں نے کہا کہ 'تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم نے محکمے میں تقرری کے وقت جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ پیش کی تھی جس کے نتیجے میں وہ غیر قانونی طور پر سبکدوشی کی اصلی عمر کی معیاد پوری ہونے کے باوجود بھی ملازمت کر رہا تھا'۔

بیان میں کہا گیا کہ اس لئے عدالتی فیصلے کے لئے مجاز دائرہ اختیار کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details