اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tarigami on Modi's Jammu Visit: 'وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں مایوس کن'

سی پی ایم رہنما ویاستی سیکٹری محمد یوسف تاریگامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے دورہ جموں کو مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ' وزیر اعظم کے دورے سے بہت کچھ امیدیں تھیں، لیکن صرف مایوسی ہاتھ آئی۔ CPIM Leader Yousuf Tarigami Slams Modi Jammu Visit

cpim-state-seceretry-yousuf-tarigami-addressing-press-conference-in-srinagar
cpim-state-seceretry-yousuf-tarigami-addressing-press-conference-in-srinagar

By

Published : Apr 25, 2022, 11:14 PM IST

سرینگر:وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کا یک روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے 20 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم کے دورے کے بعد سیاسی جماعتوں نے مودی کے خطاب پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ Narendra Modi Jammu Visit


اس سلسلے میں سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' وزیر اعظم کے دورے سے بہت کچھ امیدیں وابستہ تھیں، لیکن صرف مایوسی ہاتھ آئی۔ اس دوران انہوں نے پروجیکٹس کا افتتاح و سنگ بنیاد پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ' سابق کانگریس حکومت کے پروجکٹوں کا افتتاح کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ جبکہ لوگ مودی جی کے دورے سے کافی پر امیدیں تھے مگر انہیں مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔' CPIM Leader Yousuf Tarigami Slams Modi Jammu Visit

انہوں نے کہا کہ' اس حکومت نے ہمیں اندھیری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں سب کا ساتھ سب کا ویکاس کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ' ملک میں جاری منافرت اور مسلم مخالف مہم پر وزیر اعظم کی خاموشی حیران کن ہے۔'

ویڈیو

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details