سرینگر:سی پی آئی (ایم) کے رہنما ایم وائی تاریگامی نے طلاق یافتہ خواتین معذوروں، بیواؤں، خواجہ سراؤں اور بزرگ پینشنرز کو آن لائن رجسٹریشن میں سماجی بہبود کے محکمہ کے ذریعے پینشن حاصل کرنے میں درپیش مشکلات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تاریگامی نے کہا کہ ’’انتظامیہ رجسٹریشن کے عمل کو مشکل بنا رہی ہے۔ سنگل ونڈو سسٹم کے نام پر یہ ایک مذاق ہے۔ خدمات کو آسان بنائے جانے کے برعکس عمر رسیدہ افراد، خواتین کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ M Y Tarigami on Social welfare department and beneficiaries online registration
ایم وائی تاریگامی کا کہنا کہ استفادہ کنندگان جن میں معمر افراد بھی شامل ہیں کو متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل بورڈز کے دفاتر کے باہر منفی درجہ حرارت میں گھنٹوں بیٹھنے اور انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ جو کہ دور دراز علاقوں کے مستحقین کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ مختلف درخواست دہندگان کو اپنی تفصیلات محکمہ سماجی بہبود کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے ہر روز اپنے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔