تازہ 3023 کیسز میں 989 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 2034 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 077 ہو گئی ہے۔
حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 951 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع جموں ہے جہاں 499 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 246، بڈگام میں 199، پلوامہ میں 82، کپواڑہ میں 79، اننت ناگ میں 160، بانڈی پورہ میں 59، گاندربل میں 54، کولگام میں 145 اور شوپیاں میں 59 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں خطے جموں کے ضلع ادھمپور میں 61، راجوری میں 90، ڈوڈہ میں 27، کھٹوعہ میں 87، سانبہ میں 50، کشتواڑ میں 22، پونچھ میں 26، رامبن میں 71 اور ریاسی میں 56 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔