سرینگر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سامعیہ رشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کووڈ 19 مریضوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں چار مزید وارڈز کو مختص کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ان چار وارڈز میں 100 سے زائد مریضوں کے لیے بیڈ رکھے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل انتظامیہ نے وادی میں تین بڑے ہسپتال کووڈ 19 مریضوں کے لیے مخصوص رکھے تھے۔ سی ڈی، جے ایل این ایم، سکمز میڈیکل کالج بمنہ، اور سکمز صورہ میں بھی چند وارڈز مخصوص رکھے گئے تھے۔
لیکن اب کورونا وائرس کیسز کی بڑھتی تعداد کے بیچ مزید وارڈز اس مختص رکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے وادی میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہو گا۔