سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا کہ ہم نے عملی طور پر دیکھا ہے جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین لگائی ہے انہیں کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا پایا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے غلط بیانات پر یقین نہ کریں اور ویکسین لگا کر اپنے آپ اور اپنے سماج کو اس وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھیں۔
ڈاکٹر نوید نذیر نے بتایا: 'ہم پہلے دن سے ہی کہتے آئے ہیں کہ اگر ہمیں اس وبا سے نجات پانی ہے یا اس بیماری کو دور بھگانا ہے تو ہماری پاس ایک موثر ویکسین ہونی چاہیے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم نے عملی طور پر دیکھا ہے جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین لگائی ہے انہیں کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا پایا ہے۔ ویکسین لگوانے والوں کو بھی کورونا وائرس ہو سکتا ہے لیکن ان میں اس وبا کی شدت بہت کم ہوگی۔ وہ اس بیماری سے بہ آسانی لڑ پاتے ہیں'۔
ڈاکٹر نوید نذیر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسین لگا کر اپنے آپ اور اپنے سماج کو اس وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھیں۔
ان کا کہنا تھا: 'میں لوگوں سے یہی اپیل کروں گا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے غلط بیانات پر یقین نہ کریں۔ ویکسین لگا کر اپنے آپ اور اپنے سماج کو محفوظ رکھیں'۔
قبل ازیں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگر کے ڈائریکٹر پروفیسر اے جی آہنگر نے کہا کہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔