اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ سے سفر کرنے والے تمام افراد کی کورونا جانچ ہوگی - kashmir covid cases

جموں و کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں سے سرینگر آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس ٹسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی شاہراہ سے سفر کرنے والے تمام افراد کی کورونا جانچ ہوگی
قومی شاہراہ سے سفر کرنے والے تمام افراد کی کورونا جانچ ہوگی

By

Published : Apr 8, 2021, 9:13 PM IST

ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شاہراہ پر قاضی گنڈ کے لوور منڈا کے مقام پر ٹیسٹنگ سہولیات قائم کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ شاہراہ سے روزانہ ہزاروں مسافر جموں اور دیگر ریاستوں سے وادی آرہے تھے جن کی کوئی کووڈ جانچ نہیں ہو رہی تھی اگرچہ یہ سہولت سرینگر ائر پورٹ پر قائم کی گئی ہے۔

محمد اعجاز نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبہ سے منسلک لوگوں کو کووڈ مخالف ٹیکہ کاری جلد شروع کی جائے تاکہ سیاحتی شعبہ متاثر نہ ہو۔

واضح رہے کہ کشمیر میں کووڈ ۱۹ متاثرین کی تعداد 80 ہزار 774 تک پہنچ گئی جبکہ 1230 افراد اس وبا سے فوت ہو چکے ہیں۔

جموں صوبے میں متاثرین کی تعدا 54ہزار 53 ہوگئی ہے جن میں سے 745 افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں 1430سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ ادھر آج سرینگر میں 3 سے زائد کورونا کے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details