اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Surge in JK: جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت - جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی رپورٹ مثبت

سرینگر ضلع میں جمعے کے روز سب سے زیادہ 916 افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی اجبکہ جموں میں 763 کیسز مثبت آئے ہے۔Covid Surge in JK

جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی رپورٹ مثبت
جموں وکشمیر میں مزید 4354 افراد کی رپورٹ مثبت

By

Published : Jan 29, 2022, 7:48 AM IST

جموں وکشمیر میں جمعے کے روز 4354 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5 مریض فوت ہوئے ہیں۔Covid Surge in JK

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعے کے روز سب سے زیادہ 916 افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی، بارہ مولہ میں 290، بڈگام میں 229، پلوامہ میں 90، کپواڑہ میں 618، اننت ناگ میں 329، بانڈی پورہ میں 109، گاندربل میں 42، کولگام میں 262، شوپیاں میں 29افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔

جموں ضلع میں 763، اُدھم پور میں 111، راجوری میں 43، ڈوڈہ میں 103، کٹھوعہ میں 68، سانبہ میں 104، کشتواڑ میں 30، پونچھ میں 91، رام بن میں 106اور ریاسی میں 21افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں پانچ مریض فوت ہوئے ہیں ۔ Covid Cases in Jammu and Kashmir

اُن کے مطابق ابتک یوٹی میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4647 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 2268 جموں ڈویژن اور 2379 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Covid Surge in JK جموں وکشمیر میں مزید 5606 افراد کی رپورٹ مثبت

علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں جمعے کے روز مزید 5850 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جموں صوبے میں 1918اور کشمیر ڈویژن سے 3932 تعلق رکھتے ہیں۔

جموں وکشمیر میں ابتک تک 374282 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details