سرینگر: جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس وجہ سے ہسپتالوں ، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کے لئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سبھی اضلاع میں طبی عملے کو متحرک رہنے اور ہسپتالوں میں کووڈ وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کے لئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ کیا۔
آفیسران کو جانچ میں اضافہ کرنے اور تمام طبی مراکز پر فلو کلیکنک قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی سیزن اس وقت جوبن ہے جس کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔