اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Preparedness Meeting کورونا معاملات میں اضافے کے مدنظر جی ایم سی سرینگر میں اہم میٹنگ

جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر میں بدھ کو منعقدہ میٹنگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا۔

covid-preparedness-meeting-held-at-gmc-srinagar
کورونا معاملات میں اضافے کے مدنظر جی ایم سی سرینگر میں اہم میٹنگ

By

Published : Apr 5, 2023, 8:31 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج یعنی جی ایم سی سرینگر میں بدھ کو منعقدہ مٹینگ میں کرونا کے رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا۔میٹنگ کی صدارت جی اہم سی سرینگر کے پرنسپل مسعود تنویر نے کی، جبکہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور جی ایم سی سرینگر سے منسلک ہسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ صاحبان نے بھی شرکت کی۔

منعقدہ میٹنگ دوران میڈیکل سپر انٹنڈنٹس نے اپنے اپنے ہسپتالوں میں کورونا کے متعلق تیاریوں جیسے بستروں ،آکسیجن بستروں،دیگر سازوں سامان کے علاوہ آپریشن کے طریقہ کار وغیرہ پر تفصیلات فراہم کیں۔وہیں کورونا علامات والے مریضوں کی آر ٹی پی سی آر اور آر اے ٹی ٹیسٹنگ بڑھانے اور سرجریز کے طریقہ کار کے متعلق بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

مزید پڑھیں:Covid Spike In Kashmir کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی، صوبائی کمشنر کشمیر

میٹنگ کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خاص طور پر ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا۔ادھر محکمہ صحت نے وادی کشمیر میں کرونا کے معاملات اور فلو کے کیسز میں اضافے کے بعد تمام ہسپتالوں میں فلو کلینک دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔جاری کردہ مکتوب میں تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ ہونے والے کرونا تشخیصی ٹیسٹس اور آر ٹی پی سی آر کی شرح میں اضافہ کرنے کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں فلو کلنک کا دوبارہ قیام عمل میں لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details