اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے آٹھ نئی ہلاکتیں

جموں و کشمیر میں آج 8 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے 8 کی موت
جموں و کشمیر میں کورونا سے 8 کی موت

By

Published : Aug 28, 2020, 11:04 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کی وجہ سے 8 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 683 ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ آج جو اموات ہوئی ہیں ان میں دو کا تعلق سرینگر ہے جبکہ اننت ناگ، گاندربل، بارہمولہ اور پلوامہ سے بالترتیب ایک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کولگام میں بھی دو اموات ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ضلع اننت ناگ کے سالر علاقے سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ شخص کی سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں موت واقع ہوئی ہے۔ سرینگر کے مہجور نگر علاقے کے رہنے والے 76 سالہ شخص کی بھی کورنا سے موت واقع ہوئی ہے۔ انہیں چند روز قبل ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ پازیٹیو پایا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہوئی۔

جموں و کشمیر: کورونا کے 696 نئے پازیٹیو کیسز

اسی طرح سے ضلع کے ڈلگیٹ علاقے کے 64 سالہ شخص کی سی ڈی ہسپتال میں موت ہوئی ہے۔ متوفی کورونا سے متاثر تھا۔ انہیں 20 اگست کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل بارہمولہ کے ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون، پلوامہ کے ترال پائین کے رہنے والے 78 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی۔

ان 8 اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 683 ہوئی ہے، جن میں سے 626 کا تعلق کشمیر خطہ سے ہے جبکہ 57 کا تعلق جموں سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details