اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: سرینگر میں خاتون کی ایک مثبت پہل

سرینگر کووڈ 19 کے چلتے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی جو لاک ڈاؤن چل رہا ہے اس دوران ہزاروں جسمانی وذہنی طور پر کمزور بچوں پر کافی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں-

لاک ڈاؤن: سرینگر خاتون کی ایک مثبت پہل
لاک ڈاؤن: سرینگر خاتون کی ایک مثبت پہل

By

Published : Apr 7, 2020, 4:13 PM IST

چونکہ سپیشل اسکولوں میں ایسے بچے جب زیر تعلیم ہوتے ہیں ان کا روزانہ کی بنیاد پر ایک شیڈول بنا ہوتا ہے ایسے اسکولوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے گھروں کے اندر محصور ہیں نتیجتاً ان کی زندگی پر بہت ہی زیادہ منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے-

لاک ڈاؤن: سرینگر خاتون کی ایک مثبت پہل

سرینگر کی ایک خاتون جو خود ایک ایسے بچے کی ماں ہیں جس کا بیٹا آرٹزم کا شکار ہیں نے ایسے والدین کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران مفت آن لائن کونسلنگ شروع کی ہے جن کے بچے جسمانی یا ذہنی طور پر کسی ڈسیبلٹی کے شکار ہیں-

بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی کلثوم پرویز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قدم اس لئے اٹھایا کیونکہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ منفی اثر بچوں پہ پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسپیشل سکول بند ہونے کی وجہ سے ایسے بچوں کا جو معمول کا شیڈول ہوتا ہے وہ ختم ہوگیا ہے اور ان کو جن چیزوں کے ساتھ وہاں مصروف رکھا جاتا ہیں وہ سازو سامان ان کے گھروں میں نہیں ہوتا ہے -

اس لیے انہوں نے ایسے والدین کے لئے آن لائن یہ سہولیات میسر رکھنے کا عمل شروع کیا ہے -

ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ اس شعبہ میں آن لائن سیشنز دینے کا اتنا اثر نہیں ہوتا جو ان بچوں کی موجودگی میں ہوتا ہے تاہم وہ اس دوران ان کے والدین کو تربیت دینے کی کوشش کریں گی اور انہیں ان بچوں کو گھروں کے اندر طرح طرح کی تھریپیز دینے کا طریقہ سکھائیں گے تاکہ ان بچوں پر لاک ڈاؤن کا منفی اثر کم ہوسکے اور وہ گھروں کے اندر رہ کر بھی مختلف چیزوں کے ساتھ مصروف رہ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details