اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی - متاثرین کی تعداد

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔

کورونا نے ایک اور جان لے لی
کورونا نے ایک اور جان لے لی

By

Published : May 23, 2020, 1:46 PM IST

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ارنہال علاقے سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے، جن میں سے 19 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 2 جموں کے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں آیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھااور آج کی موت ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ 8 دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 10 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ان میں سے سات کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی۔

اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1489 ہو چُکی ہے اور جن میں سے 749 سرگرم ہیں اور 720 رو بہ صحت ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details