اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on FIR Against PDP Leaders: کووڈ ایس او پیز بی جے پی پر لاگو کیوں نہیں؟ محبوبہ مفتی - پی ڈی پی لیڈران و کارکنان کے خلاف مقدمہ

سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی Former Chief Minister Mehbooba Mufti نے جموں و کشمیر پولیس J&K Police کی جانب سے مرحوم مفتی محمد سعید کی برسی کے موقع پر ریلی منعقد کرنے پر پارٹی لیڈران کو کارکنان کے خلاف مقدمہ درج Mehbooba mufti on FIR Against PDP leaders کرنے کو ’’متعصبانہ‘‘ رویہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔

Mehbooba mufti on FIR Against PDP leaders
Mehbooba mufti on FIR Against PDP leaders

By

Published : Jan 8, 2022, 3:57 PM IST

جموں و کشمیر پولیس J&K Police نے سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی Former Chief Minister Mehbooba Mufti کے چچا سمیت پارٹی کے دس لیڈران و کارکنان کے خلاف پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی برسی پر ایک ریلی منعقد کرنے Mufti Mohammad Sayeed Death Anniversary پر مقدمہ درج کیا ہے۔

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں درج معاملے میںFIR Against PDP Leaders پی ڈی پی لیڈران پر الزام عائد گیا ہے کہ انہوں نے کووڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’’غیر قانونی طور پر ریلی کا انعقاد کیا۔‘‘

بجبہاڑہ کے تحصیلدار کی ہدایت پر جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی لیڈران و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج FIR Against PDP Leadersکیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی Mehbooba mufti on FIR Against PDP leadersنے حکومت کے اس رویہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا: ’’کووڈ قوانین صرف پی ڈی پی پر لاگو ہوتے ہیں بی جے پی پر نہیںCovid 19 restrictions apply only to PDP, Not BJP!‘‘

محبوبہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’’کووڈ 19 پابندیاں صرف پی ڈی پی کے لیے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید کہا ہے: ’’وزیرا عظم ریاست پنجاب میں جلسہ منعقد کر سکتے ہیں۔ اس کے کارکن سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو کر اس کی حفاظت و سلامتی کے لیے اجتماعی پوجا پاٹ کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’اس حکم کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا رویہ میری پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ کتنا متعصبانہ ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details