جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی درج ہونے کے سبب ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے نفاذ کو ختم کیا ہے۔
No weekend lockdown in J&K جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاون ختم - جموں و کشمیر میں ہفتہوار لاکڈاون
جموں و کشمیر میں گذشتہ ماہ سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر انتظامیہ نے ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کی تجارتی انجمنوں نے خلاف ورزی کی تھی۔COVID 19 CASES IN JK
وہیں انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات بدستور جاری رکھے ہیں تاہم کوچنگ سینٹرز کو ۵۰ فی صد طلبہ کو پڑھانے کی اجازت فی گئی ہے۔ COVID-19 cases on the decline
جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار جو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں نے اس ضمن میں آج حکمنامہ جاری کیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق جموں و کشمیر میں اب ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ ماہ سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر انتظامیہ نے ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس کی تجارتی انجمنوں نے خلاف ورزی کی تھی۔ Covid 19 in JK
وہیں طبی ماہرین کی بھی رائے تھی تیسری لہر کو روکنے کے کئے لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے تاہم کووڈ ایس او پیز کی پاسداری لازم ملزوم ہے۔ Third wave of Covid 19
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آج 1100 سے زائد مثبت کیسز درج کئے گئے ہیں جن میں جموں صوبے سے 500 جبکہ وادی کشمیر میں 600 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ Active Cases of Covid 19 in JK
گزشتہ دونوں سے اب جموں و کشمیر میں کورنا مثبت کیسز میں کمی پائی گئی ہے۔Decline In Covid Cases In JK