اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں مزید 2 اموات کی تصدیق - کورونا سے اموات

مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس سے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر میں مزید 2 اموات کی تصدیق
جموں و کشمیر میں مزید 2 اموات کی تصدیق

By

Published : Jun 6, 2020, 2:15 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے میران صاحب سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میران صاحب علاقے سے خاتون کو 24 مئی کے روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو پایا گیا، تاہم آج ان کی موت ہوئی۔

اس سے قبل جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے نوپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی۔ ضلع شوپیاں میں متوفین کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

بتا دیں کہ کورونا وائرس سے متاثرین میں روز بہ روز ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز 182 نئے مثبت کیسز پائے گئے تھے اور اس کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3324 ہو گئی۔ان میں 2059 سرگرم معاملات ہیں، جبکہ 1048 مریض شفایاب ہوئے اور 38 کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details