اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر کے  ایک لاکھ سے زائد درماندہ شہریوں کو واپس لایا گیا - ریل گاڑیوں کے ذریعے وارِد جموں وکشمیر

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کہا کہ 75,321 براستہ لکھن پور ، 32,649 خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے درماندہ لوگ جموں وکشمیرپہنچے۔

حکومت نے جموں وکشمیر کے درماندہ 1,07,970شہریوں کو یوٹی واپس لایا
حکومت نے جموں وکشمیر کے درماندہ 1,07,970شہریوں کو یوٹی واپس لایا

By

Published : Jun 4, 2020, 2:21 PM IST

حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاؤن کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں وکشمیر کے 1,07,970 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔

سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموں وکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے 32,649 درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور 75,321افراد کو حکومت نے 41 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے اودھمپور اور جموں ریلوے سٹیشوں پر خیرمقدم کیا۔

اِس طرح جموں وکشمیر حکومت نے اب تک 41 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسوں کے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,07,970 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 02 جون سے 03 جون2020ءکی صبح تک لکھن پور کے راستے سے 863درماندہ مسافر یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ 651مسافر آج 21ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔

اب تک 21ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے17,009د رماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 20 خصوصی ریل گاڑیوں سے15,640مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔

سرکاری بیان کے مطابق 75,321 براستہ لکھن پور واپس آنے والوں میں پنجاب سے 19,507، ہماچل پردیش سے 22,113، آندھرا پردیش سے 25، دہلی سے7,054، گجرات سے 1,411، راجستھان سے 3,362، ہریانہ سے 4,374 ، چھتیس گڑھ سے 162، اُتراکھنڈ سے 3,640، مہاراشٹریہ سے 1,099، اُترپردیش سے 4,742، اڑیسہ سے 64، آسام سے 268 اور مدھیہ پردیش سے 1,199 ، دہرادون سے 88، چندی گڑھ سے 1,437، تلنگانہ سے 6,98، کرناٹک سے 122، تامل ناڈو سے 23، چنئی سے52، بہار سے 325، مغربی بنگال سے 166، جھارکھنڈ سے 1,13، نیپال سے 3، گوا سے 3 اور 3271 اَفراد کو دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے واپس جموں وکشمیر میں 02 جون2020 ءکی صبح تک واپس لائے گئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details