اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیر میں کووڈ 19 سے خاتون کی موت - J&K

کورونا وائرس سے کشمیر میں جوان سالہ خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے جس سے جموں و کشمیر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے-

کشمیر میں کووڈ 19 سے خاتون کی موت
کشمیر میں کووڈ 19 سے خاتون کی موت

By

Published : May 17, 2020, 5:33 PM IST

متوفی خاتون سرینگر کے حبہ کدل علاقے کی رہنے والی تھی اور اتوار کو انکی موت سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں واقع ہوئی-

گورنمنت میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فوت شدہ خاتون کو اس سے قبل سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں سرجری کی گئی تھی جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا-

ان کا کہنا تھا کہ ٹسٹ مثبت پانے کے بعد اس کو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی موت واقع ہوئی-

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 میں مثبت پائے گئے افراد کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ 13 افراد کو موت بھی ہو چکی ہے-


ABOUT THE AUTHOR

...view details