اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 74 نئے مثبت معاملات

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

کووڈ-19 کے 44  نئے مثبت معاملات
کووڈ-19 کے 44 نئے مثبت معاملات

By

Published : May 20, 2020, 8:56 PM IST

Updated : May 21, 2020, 12:04 AM IST

جموں وکشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 74 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔

اس یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 1420 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 724 سرگرم معاملات ہیں۔ 18 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 678 افراد شفایاب ہوئے ہیں

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 560 جبکہ جموں صوبے میں 134 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اب تک 122964 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 33113 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 694 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 86 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 69161 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اب تک 101950 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20 مئی 2020ء کی شام تک 100560 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

بتا دیں کہ لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ متعدد افراد اب تک حراست میں لیے گئے ہیں۔شہرو دیہات میں احتیاط کے طور پرسخت ترین بندشیں عائد ہیں۔

Last Updated : May 21, 2020, 12:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details