اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 20 نئے کیسز - کورونا وائرس کے 20 نئے مثبت معاملات سامنے

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور ان سب کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 20 نئے کیسز
جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 20 نئے کیسز

By

Published : Apr 24, 2020, 5:44 PM IST

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں نوول کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد 454 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج 20 مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 9 کا تعلق بانڈی پورہ سے ہے، 5 شوپیاں سے، 4 کپواڑہ اور 2 کا تعلق ٹنگمرگ سے ہے۔

اس یونین ٹریٹری میں اب تک 64,089افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 5,806 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details