تقریباً ایک برس تک عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بند رہنے کے بعد اب مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی تمام عدالتوں میں رواں مہینے کی 8 تاریخ سے دوبارہ فزیکل سماعت شروع ہوگی-
گزشتہ ایک برس تک عدالتوں میں احتیاطی تدبیر پر عمل کرتے ہوئے ورچوئل سماعت جاری تھی تاہم اہم معملات فزیکل طریقے سے بھی سنے جاتے تھے-
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل کی جانب سے جمرات کو جاری بیان کے مطابق "خطے کی تمام عدالتوں میں رواں مہینے کی 8 تاریخ سے فزیکل سماعت شروع کی جائے گی- اس حوالے سے تمام وکلا، درخواست گزار اور دیگر متعلقہ عملے کو وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہوگا-"
اس کے مزید کہا گیا ہے کہ "سماعت کے دوران وکلا سماجی دوری کو یقینی بنائے اور سماعت مکمل ہونے کے بعد فوراً عدالت سے باہر نکل جائے- اگر کوئی درخواست گزار ورچوئل سماعت کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں-"