سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی ایک عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کی انکوائری کریں کہ کیا قانونی طور پر وہ پیغمبر اسلام کے متعلق گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے والی سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر اپنے احاطے میں قانونی کارروائی کر سکتے ہیں یا نہیں۔ Court Orders SSP Srinagar inquiry Against Nupur Sharma
عدالت نے ایس ایس پی سرینگر کو ہدایت دی ہے کہ 'وہ قانون کی دائرے میں یہ جانچ کریں کہ کیا نپور شرما کے خلاف درج شکایت پر وہ قانونی کارروائی کر سکتے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سنوائی 28 جولائی کو طے کی ہے۔ Complaint filed against Nupur Sharma in Kashmir۔ یہ عرضی محمد اشرف بھٹ نے اپنے وکیل نذیر احمد رونگہ سے دائر کروائی ہے۔ وکیل نے عرضی میں بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما اور نونین جندل کے خلاف پیغمبر اسلام کے متعلق گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر عرضی دائر کی ہے۔'