اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی معاملہ میں باپ مجرم قرار - پاسکو کورٹ سرینگر

سرینگر کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے سنیچر کو ایک شخص کو سنہ 2021 میں اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں مجرم قرار دیا۔Court convicts man for sexually assaulting minor daughter

Court found man guilty of sexually assaulting minor daughter
نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں عدالت نے باپ کو مجرم قرار دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 8:15 PM IST

سرینگر : سرینگر کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز ایک شخص کو سنہ 2021 میں اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر محمد مقبول شاہ اور دفاعی وکیل کو سننے کے بعد فاسٹ ٹریک پوسکو کورٹ، سرینگر، جس کی صدارت آرتی موہن نے کی، نے کہا کہ استغاثہ نے ملزم کے جرم کو معقول شک سے بالاتر ثابت کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جرم قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ "شاوائد کے پیش نظر ملزم کو سزا مجرم قرار دیا جاتا ہے اور 11 دسمبر 2023 کو سزا کی مقدار کے دلائل پر سماعت ہوگی۔ ملزم جو اس وقت ضمانت پر ہے، کو گرفتار کر کے سنٹرل جیل سرینگر بھیج دیا جائے۔"

مزید پڑھیں:

سرینگر میں کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، پولیس


استغاثہ کے مطابق، مجرم اپنی نابالغ بیٹی کو جنسی تعلقات کے لیے ’مجبور‘ کر رہا تھا، نازیبا زبان استعمال کر رہا تھا اور اسے دھمکیاں دے رہا تھا کہ وہ ان باتوں کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کرے۔متاثرہ نے 2021 میں پولیس اسٹیشن نوگام میں معاملہ درج کروایا تھا جس پر پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد 25 اگست 2021 کو ایف آئی آر نمبر 95/2021 کے تحت چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details