ریاست جموں و کشمیر میں کُل 6پارلیمانی نشستیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں اسمبلی نشستوں کیلئے انتخابات عنقریب متوقع ہیں اور ایسے میں ماہرین پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو’سیمی فائنل‘ کے طور پر لے رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار نے بتایا کہ ’’ریاست کے تمام کاؤنٹنگ مراکز پر سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ہدایت کے مطابق مکمل کرلیے گئے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’’سکیورٹی انتظامات اور کاؤنٹنگ عملہ کو ہر مرکز پر تعینات کیا گیا ہے، لیکن کاؤنٹنگ شروع ہونے سے پہلے ان کو بے ترتیب مختلف مراکز پر تعینات کیا جائے گا۔‘‘