اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیر کے اسکمز میں الگ وارڈز قائم - شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کشمیر کے اسکمز میں الگ وارڈز قائم
کشمیر کے اسکمز میں الگ وارڈز قائم

By

Published : Jan 30, 2020, 1:01 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:38 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے دو علیحدہ وارڈز بنائے گئے ہیں۔

کشمیر کے اسکمز میں الگ وارڈز قائم

واضح رہے کہ اس سے قبل انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر چین، نیپال اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر جانچ کے لیے اقدامات کیے تھے۔
علاوہ ازیں مذکورہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت نے جموں اور سرینگر میں اسٹیٹ سرویلانس دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر اس بارے میں اعلانات کئے جارہے ہیں۔ وادی کے تمام ضلع ہسپتالوں میں الگ الگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں کورونا وائرس سے متعلق ایک میٹنگ ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ پورے ضلع میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کیے گئے ہیں اور تمام ہلیتھ سینٹرز کو اس حوالے سے متحرک کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details