اردو

urdu

ETV Bharat / state

Coronavirus Surge in J&K: کورونا کے یومیہ معاملات میں تشویشناک اضافہ، 89 مسافروں سمیت 234 افراد کی رپورٹ مثبت - بین الاقوامی مسافرین

جموں وکشمیر میں بدھ کے روز عالمی وبا کورونا وائرس Coronavirus in J&K کے یومیہ معاملات میں زبردست اُچھال دیکھنے کو ملا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یومیہ معاملات میں تشویشناک اضافہ، 89مسافروں سمیت 234افراد کی رپورٹ مثبت
یومیہ معاملات میں تشویشناک اضافہ، 89مسافروں سمیت 234افراد کی رپورٹ مثبت

By

Published : Dec 1, 2021, 7:59 PM IST

بدھ کے روز جموں وکشمیر میں 89مسافروں سمیت 234افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ ایک مریض فوت ہوا۔ جموں و کشمیر میں کورونا کے یومیہ مثبت معاملات میں روز افزوں اضافہ کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز 234افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں89مسافر شامل ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق جموں میں 116جبکہ کشمیر میں 118افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 63، بارہ مولہ میں 28، بڈگام میں 3، پلوامہ میں ایک، کپوارہ میں پانچ، بانڈی پورہ میں چھ، گاندربل میں چھ، کولگام میں چھ، جموں میں 20، اُدھم پور میں دو راجوری میں دو، ڈوڈہ میں ایک، کشتواڑ میں دو، پونچھ میں ایک اور ریاسی میں 88افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریاسی ضلع میں 89مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے جو مختلف ریاستوں سے جموں وارد ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر میں 145مریض صحت یاب ہوئے اور جموں میں 26کورونا مریضوں کو اسپتالوں سے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں:Omicron Variant :اومیکرون کے پیش نظر سرینگر میں تین قرنطینہ مراکز قائم

ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت نئے اومیکرون ویرینٹ Omicron Variantنئے تباہی مچائی ہے جس وجہ سے ٹراول ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے تاہم جموں و کشمیر میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں سیاح سیر وتفریح کی غرض سے آ رہے ہیں وہیں متعدد یاتری بھی صوبہ جموں کے کٹرا کا رخ کر رہے ہیں۔ جس وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ کا خدچہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دیگر ریاستوں سے جموں و کشمیر آنے والے مسافروں کے لازمی ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے لاپرواہی برتنے کے کئی معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔

دریں اثناء، سرینگر ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خدشے کے پیش نظر بین الاقوامی مسافرین کے لیے تین خصوصی قرنطینہ مراکز قائم Quarantine Centers Set up in Srinagar کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ قرنطینہ مراکز تمام طبی سہولیات سے لیس دو ہوٹلز میں قائم کیے گئے ہیں۔

آفیشلز کے مطابق ’’بین الاقوامی مسافرین کو سرینگر ایئر پورٹ Srinagar Airport پر کورونا ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد آٹھ گھنٹوں تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ کورونا کی جدید قسم سے متاثرہ کیس کی صورت میں مریض کو کو ڈی آر ڈی او کووڈ اسپتال DRDO Covid Hospital ریفر کیا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details