ضلع مجسٹریٹ سرینگر شاہد چودھری نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذہبی اداروں نے منتظمین سے صلاح و مشورہ کرکے ان اداروں کو احتیاطی تدابیر کے تحت بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ سرینگر میں نقشبند صاحب، خانقاہ، دیگر مساجد اور گرو دواروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ حیدر پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کووڈ 19 سے متاثر 65 سالہ ایک شخص کی سرینگر میں واقع امراض سینہ کے خصوصی ہسپتال میں موت ہونے کے بعد کشمیر میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔
انتظامیہ نے کورونا وائرس کو پھیلاؤ سے روکنے کے لیے کشمیر میں گزشتہ آٹھ دنوں سے شدید قدغنیں نافذ کی ہیں اور لوگوں کو گھروں میں ہی محدود رہنے کا حکم دیا ہے۔